اتنی دیر سے بکواس چل رہی ہے، بوہیمیا لاہور کی انتظامیہ پر برس پڑے


منگل 21 جنوری 2025
23:41


اتنی دیر سے بکواس چل رہی ہے، بوہیمیا لاہور کی انتظامیہ پر برس پڑے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران بد انتظامی دیکھ کر سیخ پا ہوگئے۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا کی لاہور میں میوزک فیسٹیول کے دوران ناقص انتظامات پر منتظمین پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)


بوہیمیا نے کہاکہ میں پچھلے 5 گھنٹے سے بیک سٹیج بیٹھا ہوا ہوں اور اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ وقت کم ہے، وقت ختم ہوگیا ہے۔

بوہیمیا نے کہا کہ میں اس کنسرٹ کی اور انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کیلئے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے سٹیج پر بکواس چل رہی ہے، میں آپ سب کیلئے 90منٹ کا شو تیار کر کے لایا تھا، اب تو سٹیج سے ہی سیدھا جیل جائوں گا، یہ کہتے ہی بوہیمیا نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کردیا۔



متعلقہ عنوان :