بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگی پالیسی پر دنیا معترف نظر آ رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے تعریفی انداز میں کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا۔
ہسپانوی وزیراعظم نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کل رات دو ایٹمی قوتوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے جس سے کئی خدشات نے جنم لیا ہے۔
وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پاکستان کے سفارت کاری کثیرالجہتی آرڈر اور امن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی امن کو درپیش خطرے کا حل بھی صرف یہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے پاکستان کے تین مقامات پر حملے میں بچوں سمیت 31 افراد شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔
جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی فوج کے 5 طیارے مار گرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔