فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرا دیا۔ تاہم، صارفین کی جانب سے انسٹاگرام کے اس اقدام کو پرائیویسی میں دخل اندازی قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے اپنی ذیلی کمپنی کے لیے حال ہی میں متعدد نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ری پوسٹ کا فیچر بھی شامل ہے۔
میٹا کے مطابق انسٹاگرام میپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ وہ لوکیشن شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے ہوں گے۔ صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس فیچر کو کسی بھی وقت بند کر سکیں گیں۔
واضح رہے اس فیچر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام میپ کی وجہ سے کسی کی جان جائے گی۔