بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں توسیع

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں ہونے والے معرکہ حق بُنیان مرصوص کے وقت پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے طیاروں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 بار توسیع کا نوٹم جاری ہوچکا ہے جبکہ فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں