بھارتی وزیردفاع کا دورہ امریکا منسوخ، امریکی اسلحہ خریدنے کے منصوبے روک دیے گئے

بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے کئی اہم منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جیولین اینٹی ٹینک میزائل، اسٹرائیکر گاڑیاں، ہیکلز اور بوئنگ جنگی طیاروں سمیت امریکی دفاعی سامان کی خریداری کو مؤخر کر دیا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا کے دوران طے پانے تھے تاہم اب یہ دورہ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحے کی خریداری سے متعلق بات چیت اُس وقت نہیں کریں گے جب تک امریکا عائد اضافی ٹیرف پر ٹھوس وضاحت نہیں کرتا۔

 

دوسری جانب، بھارتی  وزارت دفاع نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکا سے اسلحے کی خریداری طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں