ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں سیاست کی گرما گرمی کے بجائے کھیل کی سرگرمی میں حصہ لیکر سب کو حیران کر دیا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے عالمی شہرت یافتہ سابق این بی اے اسٹار شکیل او نیل کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے نظر آئے۔
یہ دلچسپ اور غیر رسمی لمحہ باسکٹ بال ڈیولپمنٹ سینٹر میں دیکھنے کو ملا، جہاں کھیل، مسکراہٹیں اور دوستانہ ماحول ایک ساتھ جمع ہو گئے۔
صدر اردوان نے اس موقع کی تصاویر ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوسیل (NSosyal) پر باسکٹ بال اور ترک پرچم کے ایموجیز کے ساتھ بھی شیئر کیں۔
🏀 Turkish President Recep Tayyip Erdogan played basketball with former NBA star Shaquille O’Neal
✍️ Later, Erdogan and O’Neal signed basketballs together pic.twitter.com/8aFF6rpd78
— Anadolu English (@anadoluagency) January 20, 2026
ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر اردوان اور شکیل او نیل باسکٹ بال میچ سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور ایک دوسرے کو دستخط شدہ بالز کا تحفہ بھی دیتے ہیں۔
اس تفریحی میچ کے بعد ترک صدر اردوان اور شکیل او نیل نے وہاں موجود کھلاڑیوں اور طلبا کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائیں۔
اس موقع پر صدر اردوان کے ہمراہ ترکی کے سینئر سرکاری حکام بھی موجود تھے جب کہ تقریب کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں، خاص طور پر باسکٹ بال کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔
