کراچی:
حکومت سندھ نے 9 اگست (بروز ہفتہ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 14 صفر 1447 ہجری بمطابق 9 اگست 2025 کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، خود مختار ادارے، نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام مقامی کونسلز کے دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ نے واضح کیا کہ تمام ضروری خدمات کے حامل اداروں اور دفاتر کی چھٹی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر تمام دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔