دنیا کے معمر ترین حکمراں؛ 92 سالہ پال بیا مسلسل آٹھویں مرتبہ کیمرون کے صدر منتخب

کیمرون کے 92 سالہ پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر صدارتی انتخاب کا معرکہ جیت لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری صرف 35.19 فیصد ووٹ لے پائے۔ اس طرح پال بیا مسلسل آٹھویں بار واضح اکثریت سے جیت گئے۔

کیمرون میں صدارتی انتخاب 12 اکتوبر کو ہوئے تھے جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری تھا تاہم جزوی اعداد و شمار ہی سامنے آسکے تھے۔

نتائج کے اجرا میں تارخیر پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔ کم از کم 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپوزیشن نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور صدر پال بیا پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک گیر مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پال بیا کیمرون کے دوسرے صدر ہیں اور 1982 سے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ہی ختم کر دی تھی۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں