سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 26 میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ کچھ ناقابل شناخت ہیں اور لاشوں کا ڈی این اے کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے بعد باقی لاشوں کی شناخت سامنے آئے گی۔75 افراد لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، میں نے اپنی زندگی میں ایسی آگ نہیں دیکھی ۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ 2، 4 دن میں مزید شواہد سامنے آئیں گے، ابھی ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے انکوائری میں جو سامنے آئے گا۔سب کو بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو زمہ دار نہیں ٹھہرا رہے، اگر کوئی کرمنل حرکت کے شواہد ملے تو سخت کارروائی ہوگی اور اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گل پلازہ سے ملنے والی ایک لاش کی شناخت ہوگئی، متوفی کی شنخت 46 سالہ تنویر احمد خان ولد ابوالکلام کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی 4 نمبر کا رہائشی اور گل پلازہ میں سیلزمین تھا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کا نام لاپتہ افراد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں بھی موجود تھا، متوفی کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے کی گئی۔
