سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی

بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے اور جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی، کوئٹہ  سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھ دیر میں روانہ کردی جائے گی۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں