عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 3لاکھ 62 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 10ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 4ہزار 064روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7روپے کی کمی سے 3ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔