شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ


شمالی وزیرستان:

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 9 اگست کی صبح 5 بجے سے سوموار 10 اگست کی شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

شمالی وزیرستان کے ضلع بھر میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔

کرفیو کے حوالے سے کہا گیا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل رہے گی اور کرفیو کا مقصد فورسز کی نقل و حمل کے دوران شرپسندوں کی کسی بھی کارروائی میں شہریوں کی جانوں اور سیکورٹی فورسز کو محفوظ بنانا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس دوران صرف ناگزیر صورت میں متعلقہ ضلعی یا سیکیورٹی فورسز حکام کی اجازت سے اصل شناختی دستاویزات پیش کرنے پر نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں