نیکا ڈائریکٹر کی تعیناتی غیرقانونی قرار  

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی   غیرقانونی قرار  دے دی۔ عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق بھی غیر قانونی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس بابر ستار نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد حسین  کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ادارے کے  ڈائریکٹر ایس ایم او)اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس (صبیح حیدر کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  ڈائریکٹر اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق اور اس پر کی جانے والی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ نیکا بورڈ جائزہ لے کہ وہ ترمیمی ریگولیشنز نیکا بورڈ کی منظوری کے بغیر کیسے گزٹ میں شائع ہوئیں؟

سرکاری گزٹ میں ان ترامیم کی اشاعت کی ذمہ داری طے کی جائے جو کبھی نیکا بورڈ سے منظور ہی نہیں کی گئیں۔

نیکا بورڈ غیر منظور شدہ ترامیم کے اشاعت کی ذمہ داری طے کرے۔ عدالت نے فیصلے کی کاپی چیئرمین نیکا بورڈ کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں