کراچی:
ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز میں نیا پاک بھارت تنازع سامنے آ گیا۔
پاکستان چیمپئنز نے منسوخ شدہ میچ کے پوائنٹس بھارت کے ساتھ بانٹنے سے صاف انکار کردیا، پاکستانی آفیشلز کا کہنا ہے کہ میچ بھارتی چیمپئنز کی وجہ سے نہیں ہوا تو اُنہیں کیوں پوائنٹ دیا؟۔
ید رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا ہائی وولٹیج میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب متعدد بھارتی کھلاڑیوں نے موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث میدان میں اترنے سے انکار کردیا، میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
میچ کی منسوخی پر شاہد آفریدی نے نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے، ایک کھلاڑی کو تعصب کی علامت بننے کے بجائے اپنے ملک کا سفیر ہونا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھیلنا نہیں تھا تو پہلے ہی آگاہ کر دیتے، پریکٹس سیشنز میں شرکت کے بعد میچ سے انکار غیر سنجیدہ عمل ہے۔