پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان کے امور زیر بحث آئے۔
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی جبکہ نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ون ٹو ون ملاقات کی۔
