امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی اور تکرار پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کی ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں ایک “زوردار تھپڑ” لگا جو ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی
روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں یہ جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت عالمی حمایت کے بغیر اکیلی کھڑی تھی جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب جے ڈی وینس کا تحمل حیران کن تھا، انہوں نے زیلنسکی کے جھوٹے بیانات پر کسی قسم کا کوئی سخت ردعمل نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا
دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے زیلنسکی کے موقف کی حمایت کی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین یورپ اور جرمنی پر انحصار کر سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جرمنی، یوکرین کو درپیش چیلنجز میں اس کا ساتھ دے گا اور یورپی اتحاد اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔