پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر  نئی بلند ترین سطح پر


کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں  کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پی ایس ایکس جمعرات کے روز نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل آج ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے واضح ہے کہ مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا رجحان بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں