پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

شان مسعود نے ایڈن مارکرام کو میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں