پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے ، ملزم اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث ہے۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں ، ملزم پر چھ کروڑ سے روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔
عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
