پشاور:
مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔