پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرے لیے دعا کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گولڈن بوائے نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے کوچ کی محنت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بورڈ اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پوری پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے مجھے عزت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل جیت کر بہت خوش ہوں، اسے حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔