ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی


کوئٹہ:

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غلام سرور بھایو کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے شاہ پٹرول پمپ کے قریب گشت پر مامور ایک پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت پولیس اہلکار شمس الدین اور عبدالرشید جونیجو کے علاوہ گل بابو، مہد، سید خان، نذیر سولنگی، احمد، برکت ابڑو، محمد نواز بھنگر، محمد اسحاق مینگل اور امام بخش کے ناموں سے ہوئی۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ انہیں طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں