ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست؛ یکجہتی کا بھرپور اظہار

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘

طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘

نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے مقابلے میں ہم اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔
 

اپنا تبصرہ لکھیں