کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا


کراچی:

شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔

اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر تفیتش شروع کر دی ہے ۔

جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس افسران تھانے پہنچ گئے اور واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں