کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ملیر ندی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق، واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے سبب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملیر ندی سے متصل علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ سجاد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں