کراچی: گل پلازہ کی عمارت میں آتشزدگی، ملبے سے نقدی چرانے والا مزدور گرفتار

گل پلازہ کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد ملبے سے مبینہ طور پر لوٹ مار کا معاملہ سامنے آگیا۔ پولیس نے ملبے سے نکلنے والی نقدی رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مزدور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے سے سامان اور نقدی نکالنے کے دوران ایک مزدور رقم چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے مزدور کو مشکوک حرکت کرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے پکڑ لیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست مزدور ملبے سے ملنے والی نقدی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے مبینہ مزدور کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں