اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کو موسم گرم اور مرطوب تاہم رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختوانخواہ میں سوات، دیر، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔