سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ مجھے میرے پیسے استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے اور درخواست گزار کے تمام اکاؤنٹ بند کر دیے گئے، اکاؤنٹس بند ہیں اور سارے پیسے پھنسے ہوئے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔