پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے


کراچی:

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

 ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔

 انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو بحالی کے عمل میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

قومی ایتھلیٹ کی سرجری کیمبرج، انگلینڈ میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، جس کے بعد سے ارشد ندیم کا بحالی پروگرام وہیں جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی حالیہ انجری نئی اور سنگین نوعیت کی ہے اور ان کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا انحصار بحالی پروگرام کی کامیابی پر ہے۔ بحالی مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ ایتھلیٹکس میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں