کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار


کراچی:

شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ سچل کے علاقے وکیل سوسائٹی کے مین گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے تینوں ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی 5 رائفلز بمعہ ایمونیشن اور لائسنس برآمد کر لیے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں علی عباس ولد محمد عرس، محبوب علی ولد اللہ ورایو اور عجب گل ولد عزیز اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں