پیوٹن کا ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ممکنہ ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پیوٹن نے ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ کئی دوست ممالک صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس ملاقات کو ممکن بنانے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تو وہ باہمی مفادات کی بنیاد پر ہوگی، اور متحدہ عرب امارات اس کے لیے ایک موزوں مقام ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں