پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں  بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات


اسلام آباد:

5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 2020ـ21 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔ 2021ـ22 میں 2کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے خرچ ہوئے۔

اسی طرح 2022ـ23 میں 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔ 2023ـ24 میں 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے خرچ ہوئے جب کہ 2024ـ25 میں 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔

5 برس میں کل 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں