وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال


اسلام آباد:

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس موقع پر پولینڈ کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان ایکسپلوریشن، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں