برطانیہ کی وزیر اپنے گھر کا کرایہ بڑھانے پر تنقید کے بعد مستعفی

لندن: برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد روشن آرا علی نے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھانے پر ہونے والی شدید عوامی اور سیاسی تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون وزیر کا استعفیٰ ان کے ایک ذاتی پراپرٹی سے متعلق معاملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیر برائے بے گھر افراد روشن آرا علی ایک بنگلا دیشی نژاد برطانوی سیاستدان ہیں، نے کہا کہ مستعفی ہونا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم کام میں رکاوٹ بنیں۔ میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے پر روش آرا علی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خاتون وزیر نے بے گھر افراد کی مشکلات جیسے اہم مسئلے پر مؤثر کام کیا ہے اور یقین ہے کہ وہ اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ عوامی سطح پر کہا جا رہا ہے تھا کہ اپنے گھر کا حد سے زیادہ کرایہ بڑھانے والی وزیر کو بے گھر افراد کا درد معلوم نہیں اور اس لیے وہ اس وزارت کی اہل نہیں ہیں۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں