Police target killing

پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک. مزید جانیے.

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد مارے گئے جس پر سی ٹی ڈی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گرفتار دہشت گردوں کو اسلحہ برآمد کرنے کے لیے کرول کے جنگل لے گئی جہاں سے دہشت گرد فیضان بٹ کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پستول اور دستی بم برآمد ہوئے۔

اسلحے کی برآمدگی کے دوران دہشت گردوں کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں سی ڈی ٹی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے دوران چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے، تین حملہ آور فرار ہو گئے جب کہ دو کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ اس کے ساتھ مارے گئے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں