کراچی:
پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 1-3 سے ہرا کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
