راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار


راولپنڈی:

تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں