کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا 78واں سیاہ دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے جہاں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہیں۔ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے اور 78 برس بعد بھی آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے۔ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ یہ اپیل نہیں، عالمی قوتوں کے لیے وارننگ ہے۔ کشمیر کو مزید نظرانداز نہ کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے۔
