ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع


اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کیساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں