بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔
کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔
نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔
25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔
آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہ کھولا تو اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
سچن کو چھت کے پنکھے سے جھولتا پایا۔ اہل خانہ نے اداکار کو نیم مردہ حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سچن کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار سچن کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔
