چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی 3 وکٹیں جلدی گر گئیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت نے 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  196 رنز بنالیے۔

میچ میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی تین وکٹیں 30 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، شبمن گل 2، روہت شرما 15، ویرات کوہلی 11 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر اکشر پٹیل اور شیریاس ائیر کے درمیان 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تام اکشر پٹیل 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ شیریاس ائیر 79 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کے ایل راہول  23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے 2 وکٹیں، کائل جیمیسن، راچن رویندرا، ول او رورک، مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورک

اپنا تبصرہ لکھیں