آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کو گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین انیشیٹو پر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزارت خزانہ نے رپورٹ تیار کرائی، گرین انیشیٹو رپورٹ آئی ایم ایف کے اولین مطالبات میں شامل تھی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کی تعارفی سیشن میں بریفنگ دی جبکہ معاشی ٹیم کل سے آئی ایم ایف وفد سے باضابطہ مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کل وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی آئی ایم ایف سے میٹنگز شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں