شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت


لاہور:

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے، جبکہ ایم-3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایم-5 روہڑی سے رحیم یار خان تک بند ہے۔ موٹروے ایم-11 لاہور سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں اور تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں