میئر کراچی مرتضی وہاب گل پلازہ پہنچ گئے، ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب گل پلازہ پہنچ گئے اور آتشزدگی کے واقعے پر جاری ریسکیو آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے گل پلازہ کے سامنے موجود تاجروں اور ریسکیو عملے سے ملاقات کی اور ریسکیو و فائر بریگیڈ حکام کو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

جائے وقوعہ پر متعلقہ اداروں نے میئر کراچی کو ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ متاثرہ پلازہ میں 70 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پہلے اور دوسرے فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکام کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ایس بی سی اے و دیگر متعلقہ ادارے مل کر پلازہ میں جیک سسٹم نصب کریں گے۔ ایس بی سی اے کی جانب سے عمارت میں کچھ نقص کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر زور دیا کہ شہر کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم کا نصب ہونا ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں