Sindh Government

سندھ حکومت صدرمملکت کے احکامات پرعمل کرے گی، امن و امان کی بحالی کیلئے سخت اقدمات کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ حکومت صدر کے حکم پر عمل کرے گی۔

اپیکس کمیٹی کے 31ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ادارے قائم کیے جائیں۔ محکمہ نارکوٹکس دوسرے صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کو تیز کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سابقہ ایپکس کمیٹی کا تسلسل ہے۔ صدر نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت نے منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں