Heat is on the rise in Karachi

کراچی میں گرمی عروج پر، پارہ مزید بڑھنے کا امکان.

کراچی میں گرمی عروج پر ہے اور کراچی میں پارہ چڑھنا شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح سویرے گرمی اور نمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور ہوائیں مغرب کی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں